فرانس: ہم تائیوان کی اصل حیثیت اور" واحد چین" پالیسی کی حمایت کرتے ہیں

فرانس، یوکرین، ذیلی صحارائی افریقہ اور تائیوان کے معاملات میں  کسی سے احکامات نہیں لے گا: صدر امانوئیل ماکرون

1974275
فرانس: ہم تائیوان کی اصل حیثیت اور" واحد چین" پالیسی کی حمایت کرتے ہیں

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ ہم تائیوان کی سابقہ اور" واحد چین" پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔

ماکرون نے دورہ ہالینڈ کے دوران وزیر اعظم مارک رُٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں ماکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور یورپ تائیوان کی اصل حالت اور "واحد چین" پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔

ایک صحافی نے ماکرون کو  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انہیں چین کا خوشامدی قرار دینے کی، یاد دہانی کروائی جس پرماکرون نے کہا ہے کہ"ٹرمپ کے الفاظ کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے"۔

ایک اور صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا فرانس تاحال امریکہ کا اتحادی ہے؟ ماکرون نے کہا ہے کہ "اتحادی ہونے کا مطلب منحصر ہونا نہیں ہے"۔

ماکرون نے کہا ہے کہ فرانس، یوکرین، ذیلی صحارائی افریقہ اور تائیوان کے معاملات میں  کسی سے احکامات نہیں لے گا۔

واضح رہے کہ صدر امانوئیل ماکرون نے 5 اپریل کو چین کے 3 روزہ دورے سے واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں امریکہ کے ساتھ تعلقات اور تائیوان کے موضوع پر بیانات جاری کئے تھے۔

بیان میں ماکرون نے یورپ کے امریکہ پر منحصر نہ ہونے کے نقطہ نظر کا اظہار کیا اور چین اور تائیوان کے درمیان کسی ممکنہ جھڑپ میں داخل نہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کے یہ خیالات   امریکہ اور پولینڈ  کی طرف سے ردعمل کا سبب بنے تھے۔



متعللقہ خبریں