اٹلی نے تارکین وطن کی حالیہ بڑھتی ہوئی آمد پرنیا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

میلونی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کی  شرائط پر پورا نہ اترنے والے پناہ گزینوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا

1973664
اٹلی  نے  تارکین وطن کی حالیہ بڑھتی ہوئی آمد پرنیا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

اٹلی میں جارجیا میلونی کی قیادت میں دائیں بازو کی مخلوط حکومت نے تارکین وطن کی حالیہ بڑھتی ہوئی آمد پر ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں 6 ماہ کی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

میلونی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کی  شرائط پر پورا نہ اترنے والے پناہ گزینوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔

تارکین وطن کے استقبالیہ مراکز جہاں بہت زیادہ ہجوم ہوگا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری  اقدامات کیے جائیں گے ۔

ہنگامی حالت کے دوران، ہنگامی حالات کے لیے 5 ملین یورو کے وسائل مختص  بھی کیے  جانے کی اطلاع ملی ہے۔

اطالوی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل کے درمیان بحیرہ روم عبور کرکے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 31 ہزار 292  ہے ۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں 7 ہزار 928 تارکین وطن اٹلی میں داخل ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں