سویڈن کی نیٹو رکنیت کا مرحلہ کسی بند گلی کا شکار نہیں ہے: اسٹالٹن برگ

ہم، سویڈن کے رکنیت مرحلے میں بھی پیش رفت کے لئے، مختلف سطحوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں: اسٹالٹن برگ

1970183
سویڈن کی نیٹو رکنیت کا مرحلہ کسی بند گلی کا شکار نہیں ہے: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ سویڈن کی نیٹو رکنیت کا مرحلہ کسی بند گلی کا شکار نہیں ہے۔

اسٹالٹن برگ نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس کے پہلے دن منعقدہ' نیٹو۔یوکرین کمیشن اجلاس' میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اجلاس ، بحیثیت نیٹو رکن، فن لینڈ کی شرکت سے منعقدہ پہلا اجلاس تھا۔ اجلاس میں ہم نے، یوکرین کی جنگ، اپنے دفاع اور یورپ۔اٹلانٹک زون کا حصہ بننے کی خاطر اس ملک کے لئے متوقع امداد و تعاون پر بات چیت کی ہے۔

سویڈن کی رکنیت کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ فن لینڈ کی رکنیت نے سویڈن کے تحفظ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم سویڈن کا رکنیت مرحلہ کسی بند گلی کا شکار نہیں ہے"۔

سیکرٹری جنرل اسٹالٹن برگ نے  کہا ہے کہ کئی ہفتے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ کی گئی ملاقات کے بعد  سویڈن کے رکنیت مرحلے کے دوبارہ آغاز پر اتفاق ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہاں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں ہم نے فن لینڈ، سویڈن اور ترکیہ کے ساتھ اجلاس کیا اور دوبارہ اجلاس  کے لئے  اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔ اس موضوع پر مستقل مشاورت جاری ہے۔ ہم، سویڈن کے رکنیت مرحلے میں بھی پیش رفت کے لئے، مختلف سطحوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں"۔



متعللقہ خبریں