روس کے یوکرین پر حملے جاری ،ہلاکتوں کی بھی اطلاع

کئیف کی علاقائی فوجی انتظامیہ نے بھی اپنے ٹیلی گرام چینل پر اطلاع دی کہ ایک سول ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کارکن ابھی بھی جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں

1963468
روس کے یوکرین پر حملے جاری ،ہلاکتوں کی بھی اطلاع

یوکرینی حکام نےآج صبح کہا  ہے کہ کئیف کے علاقے پر رات بھر جاری رہنے والے روسی ڈرون حملوں میں تین افراد ہلاک اور دیگر سات زخمی ہوئے ہیں۔

کئیف کی علاقائی فوجی انتظامیہ نے بھی اپنے ٹیلی گرام چینل پر اطلاع دی کہ ایک سول ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کارکن ابھی بھی جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔

یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے روس کے 21 ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز میں سے 16 کو مار گرایا ہے۔

 یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ  باخموت شہر پر روس کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے  جہاں 4 میزائل اور 24 دیگر حملے کیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب برطانیہ نے کہا  ہے کہ  وہ یوکرین کو یورینیئم زدہ اسلحہ فراہم کرے گا جو کہ  جدید ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کرنے میں موثر ثابت ہوتا ہے ۔

 روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے اس بات پر اپنے تبصرے مِں کہا ہے کہ  اس قسم کے اقدامات عالمی سطح پر اسٹریٹیجیک استحکام کو نقصان پہنچائیں گے

امریکہ بھی  یوکرین کے پرانے ٹینکوں کے ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

 دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ نے 15 ارب 600 ملین ڈالر کے پیکیج پر یوکرین سے معاہدہ کر لیا ہے۔

 ادارے کےمطابق، مالی استحکام اور اقتصادی بحالی میں مدد کی خاطر  48 ماہ پر مشتمل فنڈ کی فراہمی طے کرلی گئی ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں