باہموت یوکرین کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے، ہمیں روس کو ہلکا نہیں لینا چاہیئے: اسٹالٹن برگ

سقوطِ باہموت کا امکان ثابت کر رہا ہے کہ ہمیں روس کو ہلکا نہیں لینا چاہیے، ہمیں یوکرین کی مدد جاری رکھنی چاہیے: ژینز اسٹالٹن برگ

1956807
باہموت یوکرین کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے، ہمیں روس کو ہلکا نہیں لینا چاہیئے: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ  نے کہا ہے کہ زمانہ قریب میں یوکرین کا شہر 'باہموت' روس کے قبضے میں جا سکتا ہے۔

سویڈن میں یورپی یونین ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس سے قبل اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں اسٹالٹن برگ میں حالیہ دنوں میں باہموت کے اندر اور اطراف میں جاری شدید جھڑپوں کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ روس نے اس محاذ پر فوجیوں کی تعداد مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ  روسی فوج کو یہاں بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ زمانہ قریب میں باہموت پر روسی قبضے کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس پہلو پر زور دینا ضروری ہے کہ یہ صورتحال جنگ میں کسی سنگِ میل کی حیثیت حاصل نہیں کر سکے گی۔ درپیش حالات ثابت کر رہے ہیں کہ ہمیں روس کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ ہمیں یوکرین کی مدد جاری رکھنی چاہیے"۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو اتحادی، حالیہ ایک سال کے دوران ،یوکرین کو ایک کھرب 50 ارب  یورو کی عسکری، مالی اور اقتصادی امداد فراہم کر چکے ہیں۔ مذکورہ امداد کا 65 ارب یورو  حصہ عسکری امداد  پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کی مدد  کے دوران اپنے اسلحہ اسٹاک کو بھی بھرا رکھنا ضروری ہے۔ اس دائرہ کار میں دفاعی صنعت کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ بعض نیٹو اتحادیوں کی مشترکہ اسلحہ درآمدات کے معاملے میں بھی کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں