یوکرین کی مدد جاری رکھِیں گے،روس ہزیمت کا شکار ہے :شولز

جرمن چانسلر نے کہا کہ  روس کو یوکرین میں  خلاف توقع ہزیمت کا شکار ہونا پڑا ہے،روسی صدر پوتین کو  یوکرینی عوام کی طاقت اور ان کی پس پشت مدد کرنے والے دوستوں کے حوالے سے مایوسی کا سامنا ہوا ہے

1955209
یوکرین کی مدد جاری رکھِیں گے،روس ہزیمت کا شکار ہے :شولز

 جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ  ہم یوکرین کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ   اسلحے کی امداد جاری رکھیں گے۔

 شولز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران روس۔یوکرین  جنگ کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔

چانسلر نے کہا کہ  روس کو یوکرین میں  خلاف توقع ہزیمت کا شکار ہونا پڑا ہے،روسی صدر پوتین کو  یوکرینی  عوام کی طاقت اور ان کی پس پشت مدد کرنے والے دوستوں کے حوالے سے مایوسی کا سامنا ہوا ہے، مگر یوکرین کی آئندہ کی صورت حال  کیا ہوگی اس کے بارے میں کہنا مشکل ہے البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ جرمنی  یوکرین کی اقتصادی و انسانی کے علاوہ اسلحے کی امداد جاری رکھے گا، اس بابت  کوئی بھی فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں لیا جائے گا،پوتین کے یوکرین پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا، مذاکرات اس مسئلے کا واحد حل ہے ۔

 چین کے ساتھ یورپی یونین اور جرمنی کے تعلقات پر شولز نے کہا کہ  ہم نے روس کو اسلحہ فراہم نہ کرنے پر چین کو کئی بار متنبہ کیا  تھا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں