یونان میں ٹرین حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 57 ہو گئی

یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن ERT کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حادثے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

1954466
یونان میں ٹرین حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 57 ہو گئی

یونان میں بدھ کو پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔

یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن ERT کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حادثے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے ہیں  ۔

خبر میں بتایا گیا کہ 48 افراد کا علاج جاری ہے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے اور 56 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

خبر میں بتایا گیا کہ حادثے کے دوران لگنے والی آگ کے باعث تلاش اور امدادی کوششوں کے دوران ملبے سے نکالی گئی کچھ لاشوں کو پہچاننے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاپتہ ہونے والوں کے اہل خانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے دے دیے۔

یونانی وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیا س نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حکومت کی حمایت میں دیے گئے  پیغامات پر   تمام افراد  کا  شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈینڈیاس  کہا ہے کہ ہم دنیا بھر کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ہم ان تمام افراد کے مشکور ہیں   جنہوں نے یونانی سفارتخانے  اور قونصلر حکام کو تعان اور یکجہتی کا پیغام  دیا ہے۔

یونانی صدر کترینا ساکیلاروپولو، وزیر اعظم کریاکوس  میتچو تاکیس ، وزیر صحت تھانوس پلیورس، مرکزی اپوزیشن ریڈیکل لیفٹ الائنس (SYRIZA) کے رہنما الیکسیس تسیپراس، نائب وزیر دفاع نکوس ہردالیاس اور یونانی کمیونسٹ پارٹی (KKE) کے رہنما دیمتریس کومباس نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے۔

یونان کی حکومت نے ملکی تاریخ کے  مہلک ترین  ٹرین حادثے کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا، دارالحکومت ایتھنز میں، ٹرین حادثے کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین اس عمارت کے سامنے جمع ہوئے جہاں ہیلینک ٹرین کے دفاتر واقع ہیں اور سنٹاگما اسکوائر کی طرف مارچ کیا، جہاں پارلیمنٹ کی عمارت واقع ہے۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر   حادثہ نہیں قتل، مجرموں کو پکڑا جائے کے  الفاظ درج تھے ۔



متعللقہ خبریں