یوکرین کےبرقی خفیہ معلوماتی مرکز کو تباہ کر دیا ہے:روس

امور دفاع کے ترجمان  ایگور کوناشینکوف نے  بتایا ہے کہ ہماری فوج نے یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے،ہم نے اپنی فضائیہ اور بری افواج  کے آپریشنز کے نتیجے میں یوکرینی فوج کے محاذوں ،ان کی بیرکوں اور تکنیکی  سازو سامان کو تباہ کیا ہے

1952370
یوکرین کےبرقی خفیہ معلوماتی مرکز کو تباہ کر دیا ہے:روس

 روسی امور دفاع  کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کے ایک خفیہ برقی مرکز  کو خصوصی آپریشن کے دوران تباہ کر دیا گیا ہے۔

 امور دفاع کے ترجمان  ایگور کوناشینکوف نے  بتایا ہے کہ ہماری فوج نے یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے،ہم نے اپنی فضائیہ اور بری افواج  کے آپریشنز کے نتیجے میں یوکرینی فوج کے محاذوں ،ان کی بیرکوں اور تکنیکی  سازو سامان کو تباہ کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ  کیئف  کے علاقے بروواری میں ہماری فوج نے یوکرینی مسلح افواج کے ایک خفیہ برقی مرکز کواور ہمیلینیتسکی شہر کے قریب ایک خصوصی آپریشن  مرکز کو تباہ کر دیا ہے ،ہماری فوج نے ایک سال کے دوران  یوکرینی فوج کے 39 طیارے،211 ہیلی کاپٹر،3248 ڈرونز،406 فضائی دفاعی نظام،8058 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں،1045  طیارہ شکن راکٹ،4228  ہوویٹزراور مارٹر گولے،8574 عسکری گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے روس کے  متعدد حملے ناکام بنا دیئے ہیں، دشمن ہماری حساس مقامات کو تباہ کرتے ہوئے بھاری توپ خانے سے سول آبادیوں اور عمارتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ  روس کا ایک ایس یو 25 قسم کا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں