فرانس: حکومت سے خوراک کی مدد مانگنے والوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ

ملک میں ہفتے میں ایک یا 2 دفعہ حکومت سے خوراک لینے والوں کی تعداد سال 2020 کے مقابلے میں 6 پوائنٹ کے اضافے سے 60 فیصد تک پہنچ گئی ہے: سی ایس اے انسٹیٹیوٹ

1952201
فرانس: حکومت سے خوراک کی مدد مانگنے والوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ

فرانس میں حکومت سے خوراک کی امداد طلب کرنے والے شہریوں کی تعداد میں حالیہ 10 سالوں میں 3 گُنا اضافہ ہوا ہے۔

سی ایس اے انسٹیٹیوٹ  کے 29 ستمبر تا 15 نومبر کے سروے کے مطابق حکومت سے جن شعبوں میں سب سے زیادہ مدد مانگی جا رہی ہیں ان میں خوراک کی مدد، پانی، بجلی  اور گیس کے بِلوں کی ادائیگی میں مدد کی طلب کو پیچھے چھوڑ کر مکان کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

سروے میں شامل 1223 افراد میں سے ہر 3 میں سے 2 نے خوراک کی امداد کو بنیادی قرار دیا اور اس امداد سے استفادہ کرنے والے ہر 3 افراد میں سے ایک نے  خوراک کی مدد لینا حالیہ 6 مہینوں میں شروع کیا ہے۔

ہفتے میں ایک یا 2 دفعہ خوراک کی مدد لینے والوں کی تعداد سال 2020 کے مقابلے میں 6 پوائنٹ کے اضافے سے 60 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

خوراک کی مدد لینے والوں کے 80 فیصد نے بیروزگار ہونے کا ذکر کیا۔ سال 2022 کے اواخر میں حکومت سے خوراک لینے والے افراد کی تعداد 2،4 ملین تھی جو گذشتہ 10 سالوں کی تعداد سے 3 گنا زیادہ تھی۔



متعللقہ خبریں