روس نے امریکہ کے ساتھ تخفیف جوہری اسلحہ کے معاہدے میں شرکت معطل کر دی

امریکہ پر یوکرین جنگ کو عالمی تنازعہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ روس، امریکہ کے ساتھ جوہری اسلحے کی تخفیف سے متعلق اپنے آخری بڑے معاہدے  اسٹارٹ  میں شرکت کو معطل کر رہا ہے۔

1949721
روس نے امریکہ کے ساتھ تخفیف جوہری اسلحہ کے معاہدے میں شرکت معطل کر دی

روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری اسلحے کی تخفیف سے متعلق معاہدے اسٹارٹ میں شرکت معطل کر دی۔

روسی صدر  ولادیمیر پوٹن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ کسی کو یہ وہم نہیں رہنا چاہیے کہ عالمی تزویراتی برابری کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔

عسکری قیادت اور سیاسی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ مغربی اشرافیہ کے مقاصد ڈھکے چھپے نہیں اور یہ بات بھی  کہ  انہیں اندازہ ہو گیا ہے کہ روس کو جنگ کے میدان میں ہراناممکن نہیں ہے۔

امریکہ پر یوکرین جنگ کو عالمی تنازعہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ روس، امریکہ کے ساتھ جوہری اسلحے کی تخفیف سے متعلق اپنے آخری بڑے معاہدے  اسٹارٹ  میں شرکت کو معطل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جوہری اسلحے  کے تجربے کی معطلی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اگر امریکہ  تجربہ کرتا ہے تو ہم بھی کریں گے، کسی کو یہ وہم نہیں رہنا چاہیے کہ عالمی تزویراتی برابری کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔

اپنے خطاب میں یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر روسی صدر نے یوکرین میں آپریشن جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود جوہری اسلحے کا 90 فیصد صرف امریکہ اور روس کے پاس موجود ہے۔

 یاد رہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان جوہری اسلحے کی تخفیف سے متعلق معاہدہ  نیو اسٹارٹ امریکی صدر بارک اوباما اور ان کے روسی ہم منصب دیمتری میدودیف  کے درمیان طے پایا تھا۔

 معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے  جوہری اسلحے کی تعداد کو  محدود کرنے اور ایک دوسرے کے پاس موجود جوہری اسلحے کی فزیکل چیکنگ  کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔



متعللقہ خبریں