ہم آپ کے آہ و فغاں کو سُن رہے ہیں۔ آپ کا دُکھ ہمارا دُکھ ہے: شٹان مائر

اس وقت بے شمار  لوگ ہیں جو ترکیہ اور شام میں اپنے زلزلہ زدہ عزیزوں اور دوستوں کی مدد کے لئے دوڑ بھاگ کر رہے ہیں۔ میں اپنے ملک کے نام پر ان سب کا دِلی شُکرگزار ہوں: چانسلر فرنک۔والٹر شٹان مائر

1944673
ہم آپ کے آہ و فغاں کو سُن رہے ہیں۔ آپ کا دُکھ ہمارا دُکھ ہے: شٹان مائر

جرمن چانسلر فرنک۔والٹر شٹان مائر نے کہا ہے کہ "ہمیں آپ کے دُکھ کا احساس ہے اور ہم آپ کے آہ و فغاں کو سُن رہے ہیں۔ آپ کا دُکھ ہمارا دُکھ ہے"۔

شٹان مائر نے ، ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے کی وجہ سے قومی سوگ منانے والوں کو مخاطب کر کے، سوشل میڈیا سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوموار کے دن سے ترکیہ اور شام سے ملنے والے دلدوز مناظر نے ہمیں شدید رنجیدہ کیا ہے۔ بہت سے انسان اپنے گھروں کے ملبے میں محصور ہوگئے ۔بہت سے زلزلہ زدگان ایسے ہیں جو اپنے  گھربار سے محروم ہو گئے اور سخت سردی اور برفباری میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے زلزلے میں اپنے عزیزوں  سے محروم ہونے والے زلزلہ زدگان کے حالتِ سوگ میں ہونے کا ذکر کیا اور جرمنی میں مقیم ان لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے، جن کے دوست احباب یا عزیز ترکیہ یا شام میں ہیں، کہا ہے کہ اس وقت جرمنی کی ہر جگہ پر بہت سے لوگ ایسے ہیں جو حالتِ سوگ میں ہیں اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لئے آنسو بہا رہے ہیں۔ میں ، زلزلہ زدگان کی مدد نہ کر سکنے کی وجہ سے افسردہ  تمام افراد کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں آپ کے دُکھ کا احساس ہے  اور ہم آپ کے آہ و فغان کو سُن رہے ہیں۔ آپ کا دُکھ ہمارا دُکھ ہے۔ میں، اس وقت زلزلہ سے تباہ شدہ شہروں میں اور یہاں ہماری مدد کرنے والے، تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شٹان مائر نے کہا ہے کہ اس وقت بے شمار  لوگ ہیں جو آرام کئے بغیر کام کر رہے ہیں، امداد  پہنچا رہے ہیں، امداد جمع کر رہے ہیں یا پھر خود عطیات دے رہے ہیں۔ ترکیہ اور شام میں اپنے زلزلہ زدہ عزیزوں ،دوستوں اور ہمسائیوں  کی مدد کے لئے دوڑ بھاگ کر رہے ہیں۔ میں اپنے ملک کے نام پر ان سب کا دِلی شُکرگزار ہوں۔ بہت بہت شکریہ"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ترکیہ یا پھر شام میں ہر چیز سے محروم زلزلہ زدگان کو اس وقت تو ہماری مدد کی ضرورت ہے ہی  لیکن یہ ضرورت اس وقت بھی برقرار رہے  گی کہ جب دیگر خبریں زلزلے کے مناظر کی جگہ لے لیں گی" ۔



متعللقہ خبریں