آسڑیا اور سوئٹزلینڈ میں برف کے تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں تین کھلاڑی ایک  ڈرائیور اور ایک  سیاح شامل   ہیں

1942294
آسڑیا اور سوئٹزلینڈ میں برف کے تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک

آسڑیا کے صوبے تیرول میں  متعدد  سکی  مراکز میں اوپر تلے برف کے تودے گرنے سے  5 افراد  لقمہ اجل بن گئے۔

تیرول پولیس  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ملک کے  لیگن فیلڈ، کاونر برگ، دیبانتال، سینٹ آنٹون میں واقع  سکی مراکز میں  5 افراد  برف کے تودوں تلے آتے ہوئے  ہلاک ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین کھلاڑی ایک  ڈرائیور اور ایک  سیاح شامل   ہیں۔

سویٹزرلینڈ میں  بھی برف کا تودہ گرنے سے  2 افراد اپنی  جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سوئس پریس میں  شائع خبروں  کے مطابق  ملک کے گراو بویندن   علاقے میں  برف کے تودے تلے دبنے والے  دو  افراد    ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے  سکی  کر رہے تھے اور ان میں سے ایک عورت  تھی۔



متعللقہ خبریں