اناج کے معاہدے کو میکولائیو بندرگاہوں تک بڑھانے  کا  وقت آن پہنچا ہے: صدر زیلنسکی

زیلنسکی نے ان خیالات کا اظہار  ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسنجو یوکرین کے دورے پر ہیں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اناج کے معاہدے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا

1939836
اناج کے معاہدے کو میکولائیو بندرگاہوں تک بڑھانے  کا  وقت آن پہنچا ہے: صدر  زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اناج کے معاہدے کو میکولائیو بندرگاہوں تک بڑھانے  کا  وقت آن پہنچا ہے۔

زیلنسکی نے ان خیالات کا اظہار  ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسنجو یوکرین کے دورے پر ہیں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اناج کے معاہدے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ اناج کے معاہدے کو میکولائیو بندرگاہوں تک بڑھانے  کا  وقت آن پہنچا ہے اور  اس سلسلے میں   بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا  جانا چاہیے۔

 زیلینکسی نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ ڈنمارک اس سلسلے میں ان کا ساتھ دے گا۔

زیلنسکی نے روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری سے جاری جنگ کے حوالے سے پیش رفت  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  خاص طور پر ڈونباس کے علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی فوج کو روسی افواج کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑنے کے لیے ٹینکوں کی ضرورت ہے، انہوں نے  اتحادیوں کو یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے عمل کو تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب ڈنمارک کے وزیر اعظم فریڈرکسن نے کہا کہ انہوں نے زیلنسکی کے ساتھ میکولائیو اور اوڈیسا کے علاقوں  کا جائزہ لیا ہے۔

فریڈرکسن نے کہا کہ روسی حملوں کے نتیجے میں میکولائیو کے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، اور کہا کہ وہ خطے کی تعمیر نو کے کاموں میں یوکرین کی مدد کریں گے۔

یوکرین کے انفراسٹرکچر کے وزیر، اولیکسینڈر کوبراکوف نے نومبر 2022 میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے شراکت داروں کو اناج کے معاہدے کو میکولائیو کی بندرگاہ تک توسیع دینے کی تجویز دی ہے۔

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے کہا کہ اناج کے معاہدے کے مستقبل قریب میں دیگر بندرگاہوں کا احاطہ کرنے کا امکان نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں