بیلجیئم میں فائر فائٹرز کا مظاہرہ، پنشن کے حقوق کو بہتر بنانے کا مطالبہ

مظاہرین آتش بازی اور سیٹ سیٹیاں  بجاتے ہوئے  یکجا ہوئے    جس کی وجہ سے   صبح کے اوقات سے شہر کی ٹریفک میں نمایاں خلل پڑا ہے

1938899
بیلجیئم میں فائر فائٹرز کا مظاہرہ،  پنشن کے حقوق کو بہتر بنانے کا مطالبہ

بیلجیئم میں، فائر فائٹرز نے کام کے حالات اور پنشن کے حقوق کو بہتر بنانے کے لیے مظاہرہ کیا  ہے ۔

ملک کے مختلف شہروں سے فائر فائٹرز دارالحکومت برسلز کے وسط میں آرٹس لوئی اسٹریٹ اور ریجنٹ بلیوارڈ کے درمیان چوراہے پر جمع ہوئے ہیں۔

مظاہرین آتش بازی اور سیٹ سیٹیاں  بجاتے ہوئے  یکجا ہوئے    جس کی وجہ سے   صبح کے اوقات سے شہر کی ٹریفک میں نمایاں خلل پڑا ہے۔

مظاہرین نے فرسودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال  سے کم  کرنے کا مطالبہ کیا  ہے۔

مظاہرین نے   کہا ہے کہ  وہ اپنے فیلڈ ورک کے دوران تیزی سے تشدد کا شکار ہو رہے ہیں، مظاہرین نے واقعات  میں ہونے والے اضافے  کی وجہ سے  اہلکاروں کی کمی کی شکایت  بھی کی ہے۔



متعللقہ خبریں