مغربی ممالک یوکرین کو ہائبرڈ وار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سرگئے لاوروف

ہم نے یوکرین کی کھلے عام روس مخالف افہام و تفہیم اور یوکرین کی سرزمین پر روس کی سلامتی کو لاحق خطرات کو روکنے کے لیے "خصوصی فوجی آپریشن" کیا ہے

1937871
مغربی ممالک یوکرین کو ہائبرڈ وار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سرگئے لاوروف

 

روسی  وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا  کہنا ہے کہ مغرب یوکرین کو روس کے خلاف ’ہائبرڈ وار ٹول‘ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انگولا کے وزیر خارجہ ٹیٹے انتونیو سے لواندا میں  ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں لاوروف نے کہا کہ مغرب یوکرین کو اس ملک کی روسی بولنے والی آبادی کے خلاف کھلم کھلا استعماری پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ممالک طویل عرصے سے یوکرین  کو ہمارے ملک کےخلاف مشترکہ  ہائبرڈ وار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

لاوروف نے کہا کہ یوکرین کی کھلے عام روس مخالف افہام و تفہیم اور یوکرین کی سرزمین پر روس کی سلامتی کو لاحق خطرات کو روکنے کے لیے "خصوصی فوجی آپریشن" کیا ہے۔

انگولا کے وزیر خارجہ  انتونیو  نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے  روس سے  ماضی سے تعلقات استوار ہیں اور  ہم اس کے ساتھ ساتھ یوکرین   کے ساتھ تعلقات کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔  ہم بیرونی مداخلت   نہ کیے جانے کے اصول کے پابند ہیں۔

انتونیو نے یوکرین کی جنگ  کے حوالے سے ڈائیلاگ اور فائر بندی کی اپیل کی۔



متعللقہ خبریں