اٹلی: 30 سال سے مطلوب مافیا لیڈر گرفتار

جزیرہ سسیلیا کے پرائیویٹ کلینک سے گذشتہ 30 سال سے مطلوب مافیا لیڈر 'ماتیو میسّینا دینارو' کو گرفتار کر لیا گیا

1933292
اٹلی: 30 سال سے مطلوب مافیا لیڈر گرفتار

اٹلی میں 30 سال سے مطلوب مافیا لیڈر 'ماتیو میسّینا دینارو' کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ساٹھ سالہ دینارو علاج کی خاطر جزیرہ سسیلیا کے پرائیویٹ کلینک میں تھا جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دینارو کو حراست میں لئے جانے کے مناظر سوشل میڈیا سے شئیر کئے گئے ہیں۔

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے آپریشن کو ایک " بڑی فتح " قرار دیا اور پولیس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ مافیا لیڈر  ماتیو میسّینا دینارو پر غائبانہ چلائے گئے 3 مقدموں میں اسے عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ مذکورہ 3 مقدموں میں سے 2 ملزم کے دعوے کی تحقیق کرنے والے ججوں کے قتل کے مقدمے ہیں۔



متعللقہ خبریں