سوٹزر لینڈ: ہم ایران میں پھانسیوں کی مذمت کرتے ہیں

سوٹزر لینڈ  وزارت خارجہ، محمد مہدی کریمی اور سیّد محمد حسینی کو پھانسی دینے کی شدت سے مذمت کرتی ہے: لیویا لیو

1929479
سوٹزر لینڈ: ہم ایران میں پھانسیوں کی مذمت کرتے ہیں

سوٹزر لینڈ نے، ایران کے شہر کرج  میں "ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے" کے الزام میں، محمد مہدی کریمی اور سیّد محمد حسینی  کو پھانسی دینے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوٹزر لینڈ وزارت خارجہ کی سیکرٹری اور سفیر 'لیویا لیو' نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سوٹزر لینڈ  وزارت خارجہ، ایران کے  احتجاجی مظاہروں میں ملّوث ہونے کے وجہ سے، محمد مہدی کریمی اور سیّد محمد حسینی کو پھانسی دینے کی شدت سے مذمت کرتی ہے"۔

لیو نے احتجاجی مظاہروں کے خلاف ایران کی پُر تشدد جوابی کاروائیوں کی مذمت کی انسانی حقوق  کے احترام کے معاملے میں اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ " خواہ کوئی بھی جگہ اور کوئی بھی شرط کیوں نہ ہو ہم پھانسی کے خلاف ہیں"۔

واضح رہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران "ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت" کے الزام میں محمد مہدی کریمی اور سیّد محمد حسینی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔  دونوں افراد کو کل پھانسی دے دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں