فرانسیسی نیوز چینل،  فرانس 24  کی اسکینڈل خبر

چینل نے اپنی خصوصی خبروں میں ترکیہ کے ایک حصے کو  "نام نہاد کردستان" کے طور پر  دکھا یا ہے

1929034
فرانسیسی نیوز چینل،  فرانس 24  کی اسکینڈل خبر

فرانسیسی نیوز چینل،  فرانس 24  کی اسکینڈل  خبر ۔

چینل نے اپنی خصوصی خبروں میں ترکیہ کے ایک حصے کو  "نام نہاد کردستان" کے طور پر  دکھا یا ہے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نے گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کی سڑکوں کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا تھا۔

اگرچہ فرانس  طویل عرصے سے حمایت کر  نے والی  دہشت گرد تنظیم   پی کے کےکے اصلی چہرے سے آگاہ ہو چکا  لیکن ملکی پریس اب بھی PKK کی حمایت کرنے سے نہیں ہچکچاتا۔

فرانسیسی نشریاتی ادارہ فرانس 24  اب دہشت گرد تنظیم کے ونگ کے طور پر   کام کرتا ہوا دکھائِ دیتا ہے اور اس نے  اپنی ایک تہلکہ خیز خبر میں  ترکیہ کے ایک حصے کو "نام نہاد کردستان" کے طور پر دکھایا  ہے۔

یہ اسکینڈل صرف یہاں تک ہی نہیں رہا بلکہ دہشت گرد تنظیم PKK کو ترکیہ  کی  دہشت گرد تنظیم کے طور پر پیش  نہیں کیا ہے بلکہ  یورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں بھی  اس کو جگہ نہیں دی ہے اور  اس   خونخوار دہشت گرد تنظیم PKK کی کھل  کر   حمایت کی  ہے۔

ٹی وی چینل نے دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کی تصاویر اور   اس کے پرچم کی بھی عکس بندی کی ہے۔  اہم بات ، 12 منٹ کی  اس  خصوصی خبر ایک ایسے وقت میں نشر کیا گیا  جب دہشت گرد تنظیم   PKK کے حامیوں نے پیرس کی سڑکوں کو میدان جنگ میں تبدیل  کیا  اور فرانس میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف  شدید ردِ عمل ابھر کر سامنے آیا ہے۔

فرانسیسی پریس کا مقصد ایسی خبروں سے دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف عوامی ردعمل کو کم کرنا ہے مقصود دکھائی دیتا ہے۔



متعللقہ خبریں