ناروے، یوکرین کی جنگی امداد جاری رکھے ہوئے ہے

ناروے کے وزیر دفاع Björn Arild Gram نے اپنے ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن NRK کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کو دفاع کی اشد ضرورت ہے اور اسی لیے انہوں نے ملک میں دس ہزار  طویل فاصلے تک مار کرنے والے توپ خانے کے گولے یوکرین روانہ کیے ہیں

1928479
ناروے، یوکرین کی جنگی امداد جاری رکھے ہوئے ہے

ناروے نے دس ہزار عدد   طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید توپ خانے کے گولے یوکرین  روانہ کیے ہیں۔

ناروے کے وزیر دفاع Björn Arild Gram نے اپنے ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن NRK کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کو دفاع کی اشد ضرورت ہے اور اسی لیے انہوں نے ملک میں دس ہزار  طویل فاصلے تک مار کرنے والے توپ خانے کے گولے یوکرین روانہ کیے ہیں ۔

انہوں نے اس معلومات کو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروئے  نے 24 فروری 2022 کو روسی جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کو 600 ہزار یورو کی فوجی امداد  بھِ روانہ کی ہے۔

 گرام نے کہا کہ  ہم روس کو یوکرین   جنگ جیتنے  کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔ ناروے، بین الاقوامی قانون کے مطابق محفوظ بنیادوں پر کام کرتے ہوئے  یوکرین کو ہتھیاروں اور سازوسامان کی مددفراہم کررہا ہے۔

وزیر گرام نے  کہا کہ  انہوں نے یوکرائن کو جو توپ خانے بھیجے تھے وہ 30 کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں  اور یہ گولے M109 خود کار  ہووٹزر میں استعمال کیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں