ہم روس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے کے اہل ہیں، یوکرینی چیف آف جنرل سٹاف

ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا، البتہ  ہم  نے  جدوجہد کو قبول  ضرور کیا ہے

1925974
ہم روس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے کے اہل ہیں، یوکرینی چیف آف جنرل سٹاف

 

یوکرینی چیف آف جنرل سٹاف  ویلری زالوژنی  کا کہنا ہے کہ  ہم روس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنے کی  سکت کے مالک ہیں۔

زالوژنی نے رات گئے اپنی  ویڈیو ٹویٹ میں قوم سے صدا بند ہوتے ہوئے انہیں  کرسمس کی مبارکباد دی۔

اپنے ملک میں جنگ کے جاری ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے زالوژنی  کا کہنا  تھا کہ جنگ کے باعث عوام  کٹھن ایام سے گزر رہے ہیں"اس کرسمس میں آنسوؤں کا ذائقہ اور خون کا رنگ ہے۔"

انہوں نے کہا کہ روس نے ان کے ملک کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا، البتہ  ہم  نے  جدوجہد کو قبول  ضرور کیا۔   خدا ہمارے ساتھ ہے اور دشمن کو شکست دینے کی  طاقت بھی  ہمارے پاس ہے۔ قوم  جنگ و جدل  کے  ماحول میں جنم لیتی  ہے۔



متعللقہ خبریں