فرانس میں مقیم ایرانی باشندے نے ایران کے واقعات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے خود کشی کرلی

خود کشی کرنے سے پہلے، مرادی کی  کا ایک ویڈیو پیغام منظر  عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  "جب آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہوں گے تو میں اس وقت تک  مر چکا ہوں گا۔  میں عوام  کے مسائل پر خاموش تماشائی نہیں  بننا چاہتا تھا

1924689
فرانس میں مقیم  ایرانی باشندے نے ایران کے واقعات کی  طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے خود کشی کرلی

ایران میں ایک نوجوان خاتون  کی حراست  کے دوراان ہونے والی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے ہنگامے مختلف شہروں میں جاری ہیں تو  اسی دوران  فرانس میں مقیم  اینای باشندے محمد مرادی  نے  دنیا کی   توجہ اس واقعے کی جانب  مبذول کروانے کے لیے  لیون شہر میں دریائے روہن  میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے سے پہلے، مرادی کی  کا ایک ویڈیو پیغام منظر  عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  "جب آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہوں گے تو میں اس وقت تک  مر چکا ہوں گا۔  میں عوام  کے مسائل پر خاموش تماشائی نہیں  بننا چاہتا تھا ۔ میں نے ذلت میں زندگی گزارنے سے موت کو ترجیح دی ہے۔ "

فرانسیسی میڈیا کے مطابق 38 سالہ مرادی نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق رات 18 بجے کے قریب راہگیروں کی مداخلت کے باوجود دریائے روہن میں چھلانگ لگا دی جسے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے فائر فائٹرز نے دریا میں ایک درخت سے جڑے ہوئے پایا تھا۔

22ایران کے شہر تہران میں  13  ستمبر  کو اخلاق پولیس نے  ہیڈ اسکارف نہ پہننے  پر  حراست میں لی جانے  والی 22 سالہ مہسا ایمانی جیل میں بیمار پڑ گئی تھی  جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ 16 ستمبر کو ہسپتال ہی میں انتقال کرگئی  جس پر ایران بھر میں مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا   جو   حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل  ہوگیا  اور سینکڑوں افراد  ان ہنگاموں میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزارہا افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔



متعللقہ خبریں