دونیتسک کے محاذ پر واقع بہموت شہر روسی حملوں کے نتیجے میں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے

روس-یوکرین جنگ میں سب سے زیادہ پرتشدد جھڑپیں دونیتسک کے محاذ پر  ہو رہی ہیں

1917163
دونیتسک کے محاذ پر واقع بہموت شہر روسی حملوں کے نتیجے میں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  کا کہنا ہے کہ دونیتسک کے محاذ پر واقع بہموت شہر روسی حملوں کے نتیجے میں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس-یوکرین جنگ میں سب سے زیادہ پرتشدد جھڑپیں دونیتسک کے محاذ پر  ہو رہی ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ دونباس، بہموت، سولیدار، میرینکا اور کریمنا کے اہم اضلاع میں فرنٹ لائن پر صورتحال  کافی کٹھن  دکھائی دے رہی  ہے۔

"ان علاقوں میں اب طویل عرصے سے کوئی ایسی جگہ نہیں بچی ہے جہاں آگ اور گولوں سے کوئی نقصان نہ ہوا ہو۔ حملہ آوروں نے بہموت شہر کو مؤثر طریقے سے تباہ کر کے اسے جلے ہوئے ملبے میں تبدیل کر دیا ہے۔"

دوسری جانب یوکیرینی  صدر  نے برطانوی  وزیر اعظم رشی سوناک سے  ٹیلی فونک  بات چیت کی ہے جس دوران زیلنسکی نے یوکیرین سے تعاون پر سوناک کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں