ہم نے 70 روسی میزائلوں میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا ہے :یوکرینی صدر

زیلنسکی نے گزشتہ شب ٹیلی گرام پر اپنےایک ویڈیو پیغام میں عوام سے خطاب کے دوران بتایا کہ روسی فوج نے ہم پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے ہیں ،گزشتہ روز روس نے ہم  پرایکس-101 قسم کے 70 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو ہماری فوج نے تباہ کر دیا ہے

1915006
ہم نے 70 روسی میزائلوں میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا ہے :یوکرینی صدر

 یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  بتایا ہے کہ  روسی فوج کے یوکرینی علاقوں پر داغے گئے70 میں سے بیشر میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 زیلنسکی نے گزشتہ شب ٹیلی گرام پر اپنے  ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے خطاب کے دوران بتایا کہ روسی فوج نے ہم پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے ہیں ،گزشتہ روز روس نے ہم  پرایکس-101 قسم کے 70 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو ہماری فوج نے تباہ کر دیا ہے ۔

 یوکرینی صدر نے بتایا کہ اتحادی ممالک کی طرف سے ہمیں ملنے والے دفاعی نظام  موثر تو ہیں مگر ناکافی ہیں ،ہمیں ایسے متعدد نظام مزید درکار ہیں کیونکہ ہماری فضائی حدود مکمل دفاع کرنے میں ناکام ہے، یہی وجہ ہے کہ چند میزائل گرنے سے جانی نقصان بھی  ہوا ہےجبکہ بجلی کی فراہمی بھِ منقطع ہوئی ہے جن میں کیئف  بھی شامل ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں