پولینڈ: ہمارے شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار روس ہے

روس صرف یوکرین پر ہی حملے نہیں کر رہا بلکہ میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ساتھ پولینڈ کے خلاف بھی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے: وزیر اعظم ماتیوش موراویئسکی

1907392
پولینڈ: ہمارے شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار روس ہے

پولینڈ کے وزیر اعظم 'ماتیوش موراویئسکی' نے کہا ہے کہ پولینڈ میں 2 شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار روس ہے۔

موراویئسکی نے کل ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت  کی اور پولینڈ میں گرنے والے میزائلوں کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہرین راکٹوں اور بیلسٹک میزائلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمارے شہریوں کی موت کا ذمہ دار روس ہے۔ روس صرف یوکرین پر ہی حملے نہیں کر رہا بلکہ میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ساتھ پولینڈ کے خلاف بھی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ماتیوش موراویئسکی نے کہا ہے کہ "ہم امریکہ سے جدید اسلحہ خرید رہے ہیں۔ ہم روس کو پولینڈ کو ہضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے"۔

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے امورِ خارجہ اور یورپی کمیشن کے نائب سربراہ جوزف بوریل نے بھی پولینڈ میں گرنے والے میزائل کے بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ " یہ المناک واقعہ، روس کی طرف سے یوکرین کے شہروں، شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کو ہدف بنا کر کئے گئے ایک اور، میزائل حملے کا نتیجہ ہے ۔ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں"۔

تاہم روس وزارت خارجہ  نے، پولینڈ  کے یوکرین کے ساتھ سرحدی گاوں' پرزیووڈوو' میں گرنے والے میزائل کے بارے میں،  اشتعال انگیزی سے پرہیز کی اپیل کی ہے۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہرووا نے جاری کردہ تحریری بیان میں، ماسکو میں پولینڈ  کے چارج ڈی افئیر 'جیک سلاڈیوسکی' کی  وزارت خارجہ میں طلبی کی اطلاع دی ہے۔

زاہرووا نے کہا ہے کہ " سفارتکار کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پولینڈ ، مذکورہ واقعے کے بارے میں،  روس مخالف ہسٹیریائی  کیفیت  کو ہوا دے رہا ہے اور یہ صورتحال ناقابل قبول ہے"۔

واضح رہے کہ پولینڈ کے یوکرین کے ساتھ سرحدی گاوں 'پرزیووڈوو' میں نامعلوم ذرائع کی طرف سے میزائل گرا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پولینڈ کے وزیر اعظم ماتیوش موراویئسکی نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "روسی حملوں کے خلاف جوابی کاروائی میں یوکرینی فورسز کے فائر کردہ میزائلوں میں سے ایک غلطی سے پولینڈ میں آ گرا ہے"۔



متعللقہ خبریں