یوکرین پر روس نے 100 میزائل داغ دیئے، بجلی کی ترسیل متاثر

یوکرین کے دارالحکومت اور دیگر شہروں کو اس سے قبل منگل کو روسی بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا جو کہ ملک کے جنوب میں واقع خرسون سے روسی افواج کے انخلاء کے چند روز بعد کیا گیا بڑا حملہ تھا

1907135
یوکرین پر روس نے 100 میزائل داغ دیئے، بجلی کی ترسیل متاثر

یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ روس نے  گزشتہ روز  یوکرین پر تقریبا  100 میزائل داغے جس سے کئی علاقوں میں توانائی کے کئی اہم بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی فوج کے مطابق، تقریباً 100 میزائل بحیرہ کیسپین، روسی روستوف کے علاقے سے داغے گئے اور  بحیرہ اسود سے کوئی ڈرون حملہ ابھی تک ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت اور دیگر شہروں کو اس سے قبل منگل کو روسی بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا جو کہ ملک کے جنوب میں واقع خرسون سے روسی افواج کے انخلاء کے چند روز بعد کیا گیا بڑا حملہ تھا۔

یوکرین کےصدارتی دفتر کے  نائب سربراہ کریلو تیموشینکو نے انٹرنیٹ پر ایک بیان میں کہا کہ میزائل روسی افواج نے داغے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بمباری سے نشانہ بننے کے بعد بجلی کے نیٹ ورک کی صورتحال نازک تھی۔ .

قابل ذکر ہے کہ یہ روسی میزائل حملے اس وقت ہوئے جب کہ روس اور یوکرینی افواج کے درمیان مشرق میں لڑائی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں