دونیسک میں گھمسان کی جنگ جاری ہے،روس کو منہ توڑ جواب مل رہا ہےزیلنسکی

ہم جنوبی و مشرقی محاذوں پر پیش قدمی کر رہے ہیں،ہمیں دونیسک میں گھمسان کی جنگ کا سامنا  ہے مگر وہاں روس کو کافی جانی نقصان بھی پہنچا ہے میںِ روسی فوجیوں سے کہتا ہوں کہ  وہ خود کو ہمارے حوالے کرتےہوئے اپنی زندگیاں بخشوالیں

1903424
دونیسک میں گھمسان کی جنگ جاری ہے،روس کو منہ توڑ جواب مل رہا ہےزیلنسکی

یوکرینی صدر ولودیمیر زینسکی  نے کہا ہے کہ روس نے آج  ہمارے 50 سے زائد مقامات پر حملے کیے ہیں۔

 زیلنسکی نے  گزشتہ شب  اپنے یومیہ ویڈیو پیغام میں بتایا کہ روس قابض قوتوں نے ہمارے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جن کی تعداد 50 کے قریب ہے مگر ہم نے بھی ان کا بھرپور جواب دیا ہے ۔

صدر نے بتایا کہ ہمیں نئے دفاعی میزائل نظام مل چکے ہیں ،یہ حقیقیت ہے کہ ہمیں اپنی فضائی حدود کے مکمل تحفظ کی کمی لاحق ہے لیکن آہستہ آہستہ  ہم اپنے اہداف تک پہنچ رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ہم جنوبی و مشرقی محاذوں پر پیش قدمی کر رہے ہیں،ہمیں دونیسک میں گھمسان کی جنگ کا سامنا  ہے مگر وہاں روس کو کافی جانی نقصان بھی پہنچا ہے میںِ روسی فوجیوں سے کہتا ہوں کہ  وہ خود کو ہمارے حوالے کرتےہوئے اپنی زندگیاں بخشوالیں۔

 علاوہ ازیں،  یوکرینی صدر نے  مصر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ماحولیاتی   کانفرنس کے شرکا سے مطالبہ کیا کہ روس کے خلاف اپنے رد عمل کا اظہار کریں۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں