روسی حملے کا خطرہ ،ناروے نے فوجی صلاحیتیں بڑھا دیں

نارویجیئن وزیراعظم یوناس گاہر اسٹور نے کہا ہے کہ  اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ روس، ناروے یا کسی اور ملک پر قبضے کا خواب دیکھ رہا ہے لیکن  ناروے نے اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ہے

1900288
روسی حملے کا خطرہ ،ناروے نے فوجی صلاحیتیں بڑھا دیں

روس اور یوکرین کے  درمیان جنگ کے باعث ناروے نے اپنی فوجی  صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

 نارویجیئن وزیراعظم یوناس گاہر اسٹور نے کہا ہے کہ  اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ روس، ناروے یا کسی اور ملک پر قبضے کا خواب دیکھ رہا ہے لیکن  ناروے نے اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ فی الوقت ایسی کوئی ناخوشگوار صورت حال  پیش نہیں آ ئی ہے مگر پھر بھی ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔

 دریں اثنا،نارویجیئن وزیر  دفاع جورن آریلڈ گرام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔

واضح رہے کہ روس -یوکرین جنگ کے بعد ناروے نے روسی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں کا باریک بینی سے تعاقب شروع کر دیا ہے  جس کی198 کلومیٹر طویل سرحد روس سے ملتی ہے۔


ٹیگز: #ناروے , #روس

متعللقہ خبریں