میں ترکیہ کا شکر گزار ہوں: کلیورلی

میں، اناج راہداری کھولنے کے لئے سرف کردہ  کوششوں پر ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا شکریہ ادا کرتا ہوں: وزیر خارجہ جیمز کلیورلی

1897744
میں ترکیہ کا شکر گزار ہوں: کلیورلی

انگلینڈ کے وزیر خارجہ 'جیمز کلیورلی' نے اناج راہداری  کھولنے کے لئے سرف کردہ  کوششوں پر ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جیمز کلیورلی نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں ٹیلی فون پر  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ" میں نے، یوکرین پر  روسی قبضے  کے پیدا کردہ  غذائی عدم تحفظ کے خلاف جدوجہد اور بحیرہ اسود میں اناج  کی تجارت کے لئے سرف کی گئی کوششوں پر، ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا شکریہ ادا کیا ہے"۔

کلیورلی نے ترکیہ کے قریبی ساجھے دار اور اتحادی ہونے کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ "ہم مشترکہ عالمی مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے"۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں بھی  چاوش اولو۔ کلیورلی ٹیلی فونک ملاقات کی اطلاع دی گئی اور کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات ، استنبول اناج راہداری سمجھوتے اور یوکرین کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ عالمی غذائی بحران کے حل کے لئے ترکیہ کے زیرِ انتظام اناج  راہداری سمجھوتہ،  صدر رجب طیب ایردوان کی موجودگی میں یوکرین، روس ، ترکیہ اور اقوام متحدہ  کے درمیان طے کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں