سوٹزر لینڈ: پائلٹوں کی ہڑتال، کئی پروازیں منسوخ

سوٹزر لینڈ میں یورو وِنگز ائیر لائنز کے پائلٹوں کی ہڑتال، کثیر تعداد میں پروازیں منسوخ ہو گئیں

1893924
سوٹزر لینڈ: پائلٹوں کی ہڑتال، کئی پروازیں منسوخ

سوٹزر لینڈ میں یورو وِنگز ائیر لائنز کے پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے کثیر تعداد میں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

اطلاع کے مطابق جرمن ائیر لائن کمپنی 'لفتھانسا' کی زیریں کمپنی یورو ونگز کے پائلٹوں  نے  سالانہ تعطیلات میں 14 دن کے اضافے کے مطالبے کے ساتھ آج سے3 روزہ  ہڑتال شروع کر دی ہے۔

یوروونگز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے زیورخ ائیر پورٹ پر یومیہ پروازوں کی تعداد 230 سے 400 تک کم ہو گئی ہے۔

پروازوں کی منسوخی نے  زیورخ سے جرمنی کے شہروں ہیمبرگ،  ڈسلڈورف اور کولن کے لئے فلائینگ رُوٹ پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔

ہڑتال کے بارے میں جاری کردہ بیان میں یورو ونگز کے فنانس ڈائریکٹر کائی ڈووے نے پائلٹوں سے مذاکراتی میز پر آنے کی اپیل کی اور 10 روزہ اضافی تعطیلات کی یقین دہانی کروائی  ہے۔

ڈووے نے کہا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے یوروونگز   کو ایک دن میں کئی ملین یورو کا نقصان ہوا ہے۔ اس وقت ہمارا بات چیت کرنا ضروری ہے۔ جب تک بات چیت نہیں ہوتی نئی پیشکش نہیں کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں