مشرقی یوکیرین، لوہانسک اور دونیتسک میں ریفرنڈم کا عمل شروع

روسی صدر ولادیمیر پوتن  کی جانب سے نتائج کی  تائید کرنے  کا عندیہ  دینے والا عوامی رائے دہی کا  عمل 27 ستمبر تک جاری رہے گا

1883610
مشرقی یوکیرین، لوہانسک اور دونیتسک میں ریفرنڈم کا عمل شروع

مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول دونیتسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کے ساتھ ساتھ زاپوریا  اورخیرسون علاقوں نے روس سے  الحاق کے لیے ریفرنڈم کا  عمل شروع ہو گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن  کی جانب سے نتائج کی  تائید کرنے  کا عندیہ  دینے والا عوامی رائے دہی کا  عمل 27 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ریفرنڈم کے فیصلوں پر یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جعلی ریفرنڈم سے کچھ نہیں بدلے گا'۔

ترک  دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ "ہمیں روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے کچھ حصوں میں یکطرفہ ریفرنڈم کرانے کی کوششوں پر تشویش ہے۔"

امریکی صدر جو بائیڈن  کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم اقوام متحدہ کے معاہدے کی  'سنگین  خلاف ورزی' ہے۔



متعللقہ خبریں