روس پر پابندیوں کو ہٹائے جانے کی صورت میں  نارتھ اسٹریم کو کھولا جا سکتا ہے

ارتھ اسٹریم  قدرتی گیس  پائپ کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں روس پر الزام تراشیاں  ناقابل قبول ہیں

1875965
روس پر پابندیوں کو ہٹائے جانے کی صورت میں  نارتھ اسٹریم کو کھولا جا سکتا ہے

روسی  ایوان صدارت کریملن کے ترجمان دیمتری  پیسکووف کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پر عائد پابندیوں کو ہٹائے جانے کی صورت میں  نارتھ اسٹریم سے قدرتی گیس کی ترسیل کے عمل کو بحال کر دیا جائیگا۔

پیسکووف نے دارالحکومت ماسکو میں  اخباری نمائندوں کا بریفنگ میں نارتھ اسٹریم  قدرتی گیس  پائپ کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں روس پر الزام تراشیاں  ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے نارتھ  اسٹریم سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا، پابندیوں کی وجہ سے لائن پر موجود سپورٹ یونٹس کو ہٹا دیا گیا تھا اور سارا بوجھ ایک یونٹ پر ڈال دیا گیا تھا، اور اب  اس یونٹ کی  اور ہالنگ  لازمی ہے۔

اس پائپ لائن سے گیس کی ترسیل کو  پابندیوں  کو ہٹائے جانے کی صورت میں  دوبارہ  سے شروع کرنے کے  احتمال  کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں  پیسکووف نے کہا کہ قطعی طور پر  ۔۔پابندیاں ہمیں دیکھ بھال کرنے، مناسب قانونی ضمانتوں کے بغیر شپنگ، قانونی ضمانتیں بنانے سے بھی روکتی ہیں۔ مغربی ریاستوں کی طرف سے لگائی جانے والی یہ پابندیاں ہی موجودہ صورتحال کو پیش کرتی ہیں۔



متعللقہ خبریں