عالمی ایٹمی ایجنسی کا وفد کیف پہنچ گیا،زاپوریا کا معائنہ کرے گا

کیف میں اخباری نمائندوں   کو بیان دیتے ہوئےگروسی نے بتایا کہ زاپوریا ری ایکٹر  کے معاءنہ کےلیے ہم یوکرین میں ایک مستقل مشن کے قیام کا سوچ رہے ہیں،یہ ایک جنگ زدہ اور مقبوضہ علاقہ ہے جس کا معائنہ کرنے کےلیے ہمیں یوکرین  اور روس  کی ضمانت چاہیئے

1874097
عالمی ایٹمی ایجنسی کا وفد کیف پہنچ گیا،زاپوریا کا معائنہ کرے گا

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے صدر رافیل ماریانو  گروسی کی زیر قیادت ایک وفد یوکرین میں واقع زاپوریا ری ایکٹر کا معائنہ کرنے کےلیے روانہ ہو چکا ہے۔

 گروسی نے روانگی سے قبل کیف میں اخباری نمائندوں   کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ  زاپوریا  ری ایکٹر  کے معاءنہ کےلیے ہم یوکرین میں ایک مستقل مشن کے قیام کا سوچ رہے ہیں،یہ ایک جنگ زدہ اور مقبوضہ علاقہ ہے جہاں  کا معائنہ کرنے کےلیے ہمیں یوکرین  اور روس  کی ضمانت درکار ہے۔اب ہم  ری ایکٹر کی جانب جا رہےہیں۔

جنوب مشرقی یوکرین میں واقع زاپوریا جوہری ری ایکٹر یورپ  کی  سب سے بڑی ایٹمی تنصیب ہے جو  5700 میگا واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ یوکرین کی مجموعی ضرورت کا 20 فیصد ہے۔

یہ ری ایکٹر چار مارچ کو  روسی قبضے میں آگیا تھا جس کا اطراف تاحال روسی بمباری کی زد میں ہے۔



متعللقہ خبریں