آسٹریا میں تارکین وطن کی وین الٹ گئی،3 افراد ہلاک متعدد زخمی

آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن کی وین الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ  وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے

1867579
آسٹریا میں  تارکین وطن کی وین الٹ گئی،3 افراد ہلاک متعدد زخمی

آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن کی وین الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ  وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق ،یہ  حادثہ  آسٹریا کی ہنگری کے ساتھ سرحد کے قریب برگن لینڈ ریاست میں پیش آیا۔

وین ڈرائیور کے سرحدی پولیس سے بچنے کی کوشش کے نتیجے میں وین الٹ گئی، حادثے کی شکار وین میں بچوں سمیت 20 افراد سوار تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہنگری سے آسٹریا میں غیر قانونی داخلے کے لیے آنے والی کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں



متعللقہ خبریں