یورپ میں توانائی بحران، سوٹزر لینڈ نے عوام کو موم بتیاں تیار رکھنے کا مشورہ دے دیا

اسپین میں عوامی آمد و رفت کے دفاتر اور کاروباری مراکز میں ائیر کنڈیشنر کا درجہ 27 سے کم نہیں کیا جائے گا اور مذکورہ مقامات پر دروازوں کو بند رکھنا ضروری ہو گا

1865929
یورپ میں توانائی بحران، سوٹزر لینڈ نے عوام کو موم بتیاں تیار رکھنے کا مشورہ دے دیا

شدید گرمی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بے حال یورپ، توانائی کے استعمال میں بچت اور روسی قدرتی گیس پر انحصار میں کمی کی کوششوں میں ہے۔

اسپین میں ائیر کنڈیشنر کے محدود استعمال کے اصول نافذالعمل کر دئیے گئے ہیں۔ عوامی آمد و رفت کے دفاتر اور کاروباری مراکز میں ائیر کنڈیشنر کا درجہ 27 سے کم نہیں کیا جائے گا اور مذکورہ مقامات پر دروازوں کو بند رکھنا ضروری ہو گا۔

موسم سرما میں ہیٹروں کو 19 درجے سے زیادہ پر نہیں چلایا جا سکے گا۔

ہسپتالوں، اسکولوں اور بیوٹی پارلروں کو ان پابندیوں سے معاف رکھا جائے گا۔ ریستورانوں میں ائیر کنڈیشنر 25 درجے پر چلائے جا سکیں گے۔

یونان اور اٹلی میں گذشتہ ماہ سرکاری عمارتوں میں ائیر کنڈیشنر  کے استعمال میں پابندیاں نافذ کر دی گئی تھیں اور ائیر کنڈیشنروں کا 27 سے کم درجے پر استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔

فرانس میں ائیر کنڈیشنر والے کاروباری مراکز  کے لئے دروازے بند رکھنے کی پابندی کا اطلاق کر دیا گیا اور پابندی پر عمل نہ کرنے والے کاروباری مراکز کے لئے 750 یورو جرمانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جرمنی نے بھی ہینوور میں ہسپتالوں اور اسکولوں کے علاوہ سرکاری عمارتوں میں ائیر کنڈیشنروں کا استعمال ممنوع قرار دے دیا تھا۔

سوٹزر لینڈ میں موسم سرما میں لوڈ شیڈنگ  کی وارننگ جاری کی گئی اور وفاقی الیکٹرک کمیشن نے عوام کو سردیوں کے لئے موم بتیاں اور جلانے کی لکڑی ذخیرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں