روس نے  اودیسا بندر گاہ  پر حملہ محض عسکری انفراسٹرکچر پر کیا  تھا، پیسکووف

ان معاہدوں کے مطابق بنائے گئے میکانزم کے عمل درآمد  کے بارے میں  جائزے پیش کرنے کے لیے ہم سب کو انتظار کرنا ہو گا۔"

1859090
روس نے  اودیسا بندر گاہ  پر حملہ محض عسکری انفراسٹرکچر پر کیا  تھا، پیسکووف

روسی صدارتی محل  کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکووف  نے کہا ہے  کہ   روس نے  اودیسا بندر گاہ  پر حملہ محض عسکری انفراسٹرکچر پر کیا  تھا،  جس کا اناج کی ترسیل   کے معاہدے   پر عمل درآمد   کے لیے بنیادی  ڈھانچے سے کوئی تعلق نہیں۔

پیسکوف نے جمعہ کو صدر رجب طیب اردوان کی سرپرستی میں ترکی، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے درمیان "یوکیرینی  بندرگاہوں سے اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی محفوظ ترسیل"معاہدے پر  دستخط کے بارے میں  دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں کو ایک بیان دیا۔

انہوں نے بتایا کہ  اناج کی  ترسیل کے معاہدوں تک پہنچنے کے  وسیع پیمانے پر  کام کیا گیا ہے ، "لیکن ان معاہدوں کے مطابق بنائے گئے میکانزم کے عمل درآمد  کے بارے میں  جائزے پیش کرنے کے لیے ہم سب کو انتظار کرنا ہو گا۔"

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کو بھی روسی اناج اور کھاد تیار کرنے والوں پر بالواسطہ پابندیوں  کے معاملے میں  بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، دمتری پیسکوف نے کہا، "کوئی براہ راست پابندیاں نہیں ہیں، لیکن ایسی بالواسطہ پابندیاں ہیں جو  ترسیل کے عمل کو مکمل ہونے سے روکتی ہیں۔"



متعللقہ خبریں