یوکرین کے عوام کے اتحاد اور یکجہتی کو ٹھیس نہیں پہنچائی جاسکتی: صدر ولادیمیر زیلنسکی

انہوں نے  کل رات  جاری کردہ بیان میں  32 سال  قبل   یوکرین کے ریاستی خودمختاری کے اعلان کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ کئی سالوں میں پہلی دستاویز تھی جس نے ہمارے لوگوں کو  آزادانہ اور جمہوری طریقے سے  زندگی گزارنے کے حق کی تصدیق کی

1855865
یوکرین کے عوام کے اتحاد اور یکجہتی کو ٹھیس نہیں پہنچائی جاسکتی: صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے عوام کے اتحاد اور یکجہتی کو ٹھیس نہیں پہنچائی   جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ روس کے میزائل اور توپ خانے ہمارے اتحاد میں خلل ڈالنے اور ہمیں اپنے راستے سے ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے  کل رات  جاری کردہ بیان میں  32 سال  قبل   یوکرین کے ریاستی خودمختاری کے اعلان کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ کئی سالوں میں پہلی دستاویز تھی جس نے ہمارے لوگوں کو  آزادانہ اور جمہوری طریقے سے  زندگی گزارنے کے حق کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے  واضح ہے کہ روس کا کوئی میزائل اور توپ خانہ ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور ہمیں ہمارے راستے سے ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ یہ بھی اتنا ہی واضح ہونا چاہیے کہ یوکرینی  اتحاد کو جھوٹ یا دھمکی، غلط معلومات یا سازشی نظریات سے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام اور فوج نے روس کے حملوں کا مقابلہ کیا اور 24 فروری کے بعد مقبوضہ علاقوں کا کچھ حصہ واپس لینے میں کامیاب ہو گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آہستہ آہستہ اپنی ریاست کے دوسرے حصوں کو آزاد کرائیں گے جو اس وقت زیر قبضہ ہیں۔ ایسی جنگ کے دوران ہم یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہم نے سرکاری اداروں کے استحکام کو یقینی بنایا۔ ریاست میں تمام لاجسٹک عمل، عسکری اور اقتصادی، کو دوبارہ چینل کیا گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم تنازعات اور تضادات پر قابو پا کر اپنے اتحاد کو برقرار  رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں