نیٹو سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع  فن لینڈ اور سویڈن کی درخواست ہو گی: الباریس

میڈریڈ کی میزبانی میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع نیٹو کی رکنیت کے لئے فن لینڈ اور سویڈن کی  پیش کردہ  درخواست ہو گی: وزیر خارجہ خوسے مانوئیل الباریس

1845357
نیٹو سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع  فن لینڈ اور سویڈن کی درخواست ہو گی: الباریس

اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئیل الباریس نے  کہا ہے کہ 28 تا30 جون کو میڈریڈ کی میزبانی میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع  نیٹو کی رکنیت کے لئے فن لینڈ اور سویڈن کی  پیش کردہ  درخواست ہو گی۔

میڈریڈ میں سوشلسٹ لیبر پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب میں الباریس نے کہا ہے کہ "فن لینڈ اور سویڈن کی ممکنہ نیٹو   رکنیت  میڈریڈ سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع ہو گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ سربراہی اجلاس ایک ایسے دور میں ہو رہا ہے کہ جو نیٹو اور یورپ کی سلامتی کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس وقت ہم، روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے درپیش ایک نہایت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ خوسے مانوئیل الباریس نے کہا ہے کہ 40 ممالک کے سربراہان میڈریڈ میں ہوں گے، بڑے پیمانے پر لاجسٹک مسئلے والے اس اجلاس کا انتظام ہر ملک نہیں کر سکتا۔



متعللقہ خبریں