فرانس کے پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ،ماکروں کے اتحاد کی معمولی برتری

فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کے سیاسی اتحاد کو ملکی پارلیمان کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں معمولی برتری حاصل ہوئی ہے

1842111
فرانس کے پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ،ماکروں کے اتحاد کی معمولی برتری

فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کے سیاسی اتحاد کو ملکی پارلیمان کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں معمولی برتری حاصل ہوئی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق، آسانبل  نامی اس سیاسی اتحاد کا بائیں بازو کے اتحاد کے ساتھ سخت مقابلہ ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  ان انتخابات میں باون اعشاریہ آٹھ فیصد  رائے دہندگان نے ووٹ ہی نہیں ڈالا۔

پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ صدر ماکروں کے لیے کڑا امتحان تصور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ماکروں نے صدارتی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لے پین کو شکست دی تھی۔

ماکروں کو امید ہے کہ وہ اقتصادی اصلاحات سمیت اپنے تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے پارلیمانی اکثریت قائم رکھ سکیں گے۔

اب نئی پارلیمان میں سیاسی اکثریت کا فیصلہ اگلے ہفتے کے آخر میں ہونے والی دوسرے مرحلے کی رائے دہی کے بعد ہو گا۔



متعللقہ خبریں