یوکیرینی رہنما کی جنگی محاذ پر فوجیوں سے ملاقات

روسی حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے یوکرینی فوجیوں کے لیے زیلنسکی نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

1838326
یوکیرینی رہنما کی جنگی محاذ پر فوجیوں سے ملاقات

 

یوکیرین  کے صدر ولا دیمر  زیلنسکی  نے  یوکیرینی شہر  خرکیف کے بعد زاپو ریشیا  شہر کا دورہ کرتے ہوئے  محاذ  پر موجود فوجیوں سے ملاقات کی۔

زیلنسکی  نے  اس حوالے سے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ زاپوریشیا   میں  فوجیوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے میں  نے ان کی انتھک  خدمات، عوام اور مملکت کے تحفظ پر  دلی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے روسی حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے یوکرینی فوجیوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اور ایک ڈسپنسری کا   دورہ بھی کیا۔

روسی محاصرے کے بعد ماریوپول سے نکالے گئے شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے، زیلنسکی نے بے گھر ہونے والوں کی مناسب آباد کاری کے لیے کارروائی کرنے کا  عندیہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم واقعی اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کرنے  کی کوششوں میں مصروف ہیں۔"

خیال رہے یوکرینی رہنما نے 29 مئی کو روسی فوج کے حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یوکرین کے شہر خرکیف  کا دورہ کیا  تھا اور اب یہ  دوسری بار  کیف سے باہر  کسی دوسرے شہر گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں