روسی جرنیل ناکام ہو رہے ہیں اور انہیں اس ناکامی کا احساس بھی ہے: والس

پوتن، ان کا قریبی حلقہ اور روسی جرنیل گذشتہ صدی کی حکومتوں کی غلطیوں کو دوہرا کر 70 سال قبل کی فاشزم حکومت میں تبدیل ہو گئے ہیں: وزیر دفاع بین والس

1824183
روسی جرنیل ناکام ہو رہے ہیں اور انہیں اس ناکامی کا احساس بھی ہے: والس

انگلینڈ کے وزیر دفاع بین والس نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن، ان کا قریبی حلقہ اور روسی جرنیل گذشتہ صدی کی تمام حکومتوں کی غلطیوں کو دوہرا  کر 70 سال قبل کی فاشزم حکومت میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

بین والس نے دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کےنا زی جرمنی کو شکست دینے  کی سالانہ یاد  یعنی 9 مئی یومِ فتح کے موقع پر  لندن فوجی عجائب گھر میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے بارے  میں بیانات جاری کئے ہیں۔

والس نے کہا ہے کہ "یوکرین میں ان کے لئے اور پوتن کے لئے یومِ ظفر نہیں ہو گا۔ وہاں انہیں صرف بے عزتی اور قطعی شکست کا سامنا ہو سکتا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوتن نے نازیوں کو شکست دینے کے لئے لڑنے والے روسی فوجیوں کے وقار پر دھبہ لگا دیا ہے۔ پوتن، ان کا قریبی حلقہ اور روسی جرنیل گذشتہ صدی کی حکومتوں کی غلطیوں کو دوہرا کر 70 سال قبل کی فاشزم حکومت میں تبدیل ہو گئے ہیں"۔

والس نے صدر پوتن کو روس کے ماضی اور مستقبل کو منتشر کرنے کا قصور وار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ "حقیقتاً پوتن کی خواہش روسی عوام اور دنیا کو اس وقت جاری جنگ کا گرویدہ بنانا اور انہیں ڈرانا ہے۔ روسی جرنیل ناکام ہو رہے ہیں اور انہیں اس ناکامی کا احساس بھی ہے"۔

یوکرین میں شہریوں پر حملوں، عورتوں اور بچوں  کو ہدف بنانے اور جنسی تشدد کے واقعات  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے والس نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین میں جنگی جرائم کے بارے میں معلومات جمع کر رہے  ہیں اور ان جرائم کے ذمہ داروں سے جواب دہی کے لئے ان معلومات کو استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روسی جرنیل بھی پوتن جتنے ہی مجرم ہیں لہٰذا انہیں عدالت کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں