یونان نے روسی آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا

یونان  نے  یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کے آغاز پر مختلف پابندیوں کے نفاذ کے سلسلے میں  ایک روسی آئل ٹینکر  کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے

1814380
یونان نے روسی آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا

یونان  نے  یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کے آغاز پر مختلف پابندیوں کے نفاذ کے سلسلے میں  ایک روسی آئل ٹینکر  کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 روسی وزارت جہاز رانی کے مطابق یونان نے یورپی یونین کی پابندیوں کے جواز میں ہمارے آئل ٹینکر پر قبضہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  یوکرین کے خلاف روسی حملوں کے آغاز پر امریکہ اور یورپی یونین نےسلسلہ وار پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ان پابندیوں میں روس کو اقتصادی طور پر کمزور کرتے ہوئے روسی حکومتی ارکان اور اعلی شخصیات کے یورپ اور امریکہ میں مالی اثاثے منجمد کرنا بھی شامل ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں