روس، ابتک ہم نے یوکیرینی فوج کے کثیر تعداد میں جنگی ہتھیاروں کو تباہ کیا ہے

ہم اب تک یوکرینی فوج کے 132 طیارے، 105 ہیلی کاپٹر، 2224 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر چکے ہیں

1813161
روس، ابتک  ہم نے یوکیرینی فوج کے کثیر تعداد میں جنگی ہتھیاروں کو تباہ کیا ہے

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے بتایا کہ ہم اب تک یوکرینی فوج کے 132 طیارے، 105 ہیلی کاپٹر، 2224 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر چکے ہیں۔

کوناشینکوف نے یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کی کارروائیوں کے بارے میں بعض  بیانات  دیے۔

روسی فوجی یونٹوں کے کہوف ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ پر یوکرین کی مسلح افواج کے میزائل حملے کو سد باب کرنے کا دعوی کرنے والے کوناشینکوف نے کہا کہ یہ اہم تنصیب دریائے دینیپر کے بہاؤ کو منظم کرتی ہے، خرسون کے علاقے کو بجلی سمیت جنوبی یوکرین کے زرعی علاقوں  اور کریمیا کے شمالی علاقہ جات کو پانی  بھی فراہم کرتی ہے۔

ایک دن میں 10 یوکرینی فوجی اہداف کو حساس میزائلوں سے نشانہ بنانے کی معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے، کوناشینکوف نے کہا کہ ان اہداف میں  بعض فوجی دستے ، ہتھیار اور اسلحہ کے گودام شامل تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "اب تک یوکرین کی فوج کے 132 طیارے، 105 ہیلی کاپٹر، 245 فضائی دفاعی میزائل سسٹم، 457 بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں، 2 ہزار 224 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 251 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 971 ہووٹزر اور مارٹر، 2 ہزار 123 خصوصی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔‘‘



متعللقہ خبریں