روس سالہا سال سے یوکیرین سے متعلق غلط پالیسیوں کا اعتراف کرنے سے خوفزدہ ہے

یہ گزشتہ 8 برسوں سے  بچوں کا قتل کر رہے ہیں جس کا الزام ہمارے سر پر تھونپ رہے ہیں

1810332
روس سالہا سال سے یوکیرین سے متعلق غلط پالیسیوں کا اعتراف کرنے سے خوفزدہ ہے

 

یوکیرنی صدر ولا دیمر زیلسنکی  کا کہنا ہے کہ روس   ان کے ملک کے خلاف بیسیویوں برسو ں سے   جاری غلط سیاست کا اعتراف کرنے سے خوفزدہ ہے۔

زیلنسکی نے 24 فروری سے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے بارے میں ویڈیو  پیغام  جاری کیا  ہے ۔

یہ بتاتے ہوئے کہ روس یوکرین کو اپنی جارحیت کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کر رہا ہے، زیلنسکی نے یاد دلایا کہ کریمیا کا روس نے غیر قانونی طور پر الحاق کیا تھا۔

زیلسنکی نے  زور دیتے ہوئے کہا  کہ روس یوکرین کے علاقے دونباس میں معمول کی زندگی کو درہم برہم کر رہا ہے، "یہ گزشتہ 8 برسوں سے  بچوں کا قتل کر رہے ہیں جس کا الزام ہمارے سر پر تھونپ رہے ہیں۔ انہوں نے مشرقی یورپ کے سب سے طاقتور صنعتی علاقے کو تباہ کر دیا، لاکھوں لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دیں، ہمارے خلاف  بڑے پیمانے پر جنگ شروع کی اور اب  ہمیں مجرم  ٹہرایا جا رہا ہے ۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ روس نے یوکرین کے حوالے سے "غلط" پالیسی پر عمل کیا، زیلنسکی نے کہا،"وہ یہ تسلیم کرنے سے ڈرتے ہیں کہ یوکرین کے بارے میں اس کی ماضی کی پالیسیاں غلط تھیں جنہوں نے  حالات کو اس مقام تک پہنچایا۔"

 


 



متعللقہ خبریں