یوکرین: کیف کے قریب علاقے میں اجتماعی قبروں کا انکشاف

یوکرینی اہلکار کے مطابق، حالیہ ملنے والی اجتماعی قبر روسی افواج کے دارالحکومت کے مشرقی علاقوں پر حملوں کے بعد دریافت ہوئی ہے

1810029
یوکرین: کیف کے قریب علاقے میں اجتماعی قبروں کا انکشاف

یوکرین میں جاری جنگ کے دوران کیف کے قریب گاؤں میں ایک اجتماعی قبر سے درجنوں شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔

 یوکرینی اہلکار کے مطابق، حالیہ ملنے والی اجتماعی قبر روسی افواج کے دارالحکومت کے مشرقی علاقوں پر حملوں کے بعد دریافت ہوئی ہے۔

خبر کے مطابق،  یہ لاشیں ایک پیٹرول اسٹیشن کے قریب ایک کھائی سے ملی ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

 واضح رہے کہ شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث روس کو بین الاقوامی مذمت اور نئی پابندیوں کا سامنا ہے، خاص طور پر کیف کے شمال مغرب میں سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی جہاں صرف ایک ہفتہ قبل ہی روسی افواج نے قبضہ کیا تھا۔

روس نے یوکرین اور مغربی ممالک کی جانب سے جنگی جرائم کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، اس نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کیا، روس اس کارروائی کو اپنے ہمسایہ ملک کو عسکری طاقت سے محروم کرنے کے لیے خصوصی آپریشن قرار دیتا ہے۔

دوسری جانب  یوکرین اور مغربی ممالک نے اسے روس کی جانب سے جنگ کا بے بنیاد بہانہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

روس 24 فروری کے حملے کے بعد سے اب تک ایک بھی بڑے شہر پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ روس بڑے حملے کے لیے مشرق میں اپنی فوجیں جمع کر رہا ہے اور لوگوں سے بھاگنے کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں