پولینڈ امریکہ سے ٹینک خریدے گا، سمجھوتہ طے پا گیا

یہ پولینڈ۔ امریکہ باہمی تعاون کی تاریخ کا ایک نہایت اہم دن ہے۔ مضبوط پولینڈ فوج، دشمن کی طرف سے کسی ممکنہ حملے کو پسپا کر دے گی: وزیر دفاع ماریوس بلیسچیک

1807845
پولینڈ امریکہ سے ٹینک خریدے گا، سمجھوتہ طے پا گیا

پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوس بلیسچیک نے کہا ہے کہ ہم نے، 250 عدد امریکی ساختہ M1A2 ابرامز ٹینکوں کی خرید کے لئے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

وزیر دفاع بلیسچیک نے وارسا کے لئے امریکہ کے سفیر مارک برزیزنسکی کے ہمراہ سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

250 عدد امریکی ساختہ M1A2 ابرامز ٹینکوں کی خرید کے لئے منعقدہ دستخط تقریب سے خطاب میں بلیسچیک نے کہا ہے کہ "یہ پولینڈ۔ امریکہ باہمی تعاون کی تاریخ کا ایک نہایت اہم دن ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ پولینڈ فوج کو مضبوط کرے گا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری مشرقی سرحد کے پار کیا ہو رہا ہے۔ مضبوط پولینڈ فوج، دشمن کی طرف سے کسی ممکنہ حملے کو پسپا کر دے گی"۔



متعللقہ خبریں