روسی فوج سے بازیاب کرائے گئے علاقے سے 410 نعشیں برآمد

کیف کے بازیاب کرائے جانے والے علاقے میں روس کے وحشیانہ جنگی جرائم کے اہم اثبات کا مشاہدہ ہو رہا ہے

1806609
روسی فوج سے بازیاب کرائے گئے علاقے سے 410 نعشیں برآمد

یوکیرینی اٹارنی جنرل  ایرینا  وینیدکتووا نے اطلاع دی ہے کہ  روسی فوج سے نجات پانے والے کیف  سے 410 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں ارینا وینیدکتووا کا کہنا ہے  کہ روسی فوج سے آزاد کرائے گئے کیف کے علاقے کے چپے چپے میں امدادی کاروائیاں  جاری ہیں۔ اور اس میں فرانزک تفتیش کار، دھماکہ خیز مواد اور سینولوجی کے ماہرین، فرانزک ادویات کے ماہرین، ڈاکٹر اور ریسکیو ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ کیف کے قریب آزاد کرائی گئی بستیوں میں 410 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں، وینیدکتووا  نے کہا: "کیف کے بازیاب کرائے جانے والے علاقے میں روس کے وحشیانہ جنگی جرائم کے اہم اثبات کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔ ان کا دستاویزی ریکارڈ بنانا لازمی ہے۔ تاکہ مجرمین کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ ‘‘
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ، واقعے کے عینی شاہدین اور متاثرین کی شناخت کی کوششوں کے علاوہ اس جارحیت  کی تصاویر اور ویڈیو شواہد جمع کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یوکرین کے خرکیف ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اولیگ سینیگوبوف نے اطلاع دی کہ روسی فوج نے اس قافلے پر فائرنگ کی جو کہ  ہسپتال سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو نکالنے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران  بس ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔

دوسری جانب یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 24 فروری سے 4 اپریل کے درمیان روسی فوج کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی بھی کرائی ہے۔

اس کے مطابق روسی فوج کے یوکرین پر حملوں میں شامل  18,300 فوجی مارے گئے، 147 طیارے، 134 ہیلی کاپٹر، 647 ٹینک، 1844 بکتر بند گاڑیاں، 330 توپیں، 107 راکٹ لانچنگ سسٹم اور روسیوں کے 54 فضائی دفاعی نظام تباہ ہوئے۔

روسی افواج کو 1273 گاڑیاں، 7 بحری جہاز اور اسپیڈ بوٹس، 76 ایندھن کی گاڑیاں اور 92 ڈرونز سے بھی  ہاتھ دھونے پڑے۔

 



متعللقہ خبریں