امکان ہے کہ دونوں لیڈر بالمشافہ ملاقات پر آمادہ ہو جائیں گے:یوکرینی مذاکرات کار

یوکرین کے ایک مذاکرات کار نے بتایا ہے کہ روس نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ امن معاہدے کی دستاویزات کے مسودے پر نمایاں پیش رفت ہوچکی ہے اور جلد ہی دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے

1806225
امکان ہے کہ دونوں لیڈر بالمشافہ ملاقات پر آمادہ ہو جائیں گے:یوکرینی مذاکرات کار

یوکرین کے ایک مذاکرات کار نے بتایا ہے کہ روس نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ امن معاہدے کی دستاویزات کے مسودے پر نمایاں پیش رفت ہوچکی ہے اور اب اس پر دونوں ممالک کے صدور کے درمیان براہ راست مشاورت ہوسکتی ہے۔

خبر کے مطابق، مذاکرات کار ڈیوڈ ارخمیا نے یوکرینی ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ روس کریمیا کے سوادیگر امور پراپنے مؤقف سے دستبردار ہوگیا ہے اور اس حوالے سے اس نے یوکرین کے مجموعی مؤقف کو قبول کرلیا ہےالبتہ وہ کریمیا پر اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے۔

ارخمیا نےکہا کہ روسی صدر ولادیمیرپوتین اوران کے یوکرینی ہم منصب ولودی میر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا مقام غالباً ترکی ہوگا لیکن ابھی اس ملاقات کے وقت اور جگہ کا حتمی تعیّن نہیں کیا گیا ہے۔

دونوں فریقوں نے حالیہ دنوں میں ہونے والے مذاکرات کو مشکل قراردیا ہے۔

فریقین کے درمیان یہ بات چیت ترکی میں بالمشافہ ملاقاتوں میں ہوئی ہےاس کے علاوہ انھوں نے ورچوئل بھی بات چیت کی ہے۔

ارخمیا نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعہ کو صدرپوتین اور زیلنسکی کو فون کیا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے اپنی طرف سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں متحارب لیڈروں کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرنے کوتیار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات کی تاریخ اور نہ ہی جگہ کاابھی پتا ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس بات چیت کے استنبول یا انقرہ میں ہونے کا امکان ہے۔



متعللقہ خبریں