لوہانسک کے روس سے الحاق کے لیے ریفرنڈم کروایا جائے:روسی نواز رہنما

یوکرین کے مشرقی حصے کے ایک علیحدگی پسند رہنما نے کہا ہے کہ ان کا علاقہ روس کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم چاہتا ہے

1802577
لوہانسک کے روس سے الحاق کے لیے ریفرنڈم کروایا جائے:روسی نواز رہنما

یوکرین کے مشرقی حصے کے ایک علیحدگی پسند رہنما نے کہا ہے کہ ان کا علاقہ روس کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم چاہتا ہے۔

خبر کے مطابق،خود ساختہ لوہانسک عوامی جمہوریہ کے سربراہ لیونڈ پیسیشنک کے مطابق ان کا علاقہ بہت جلد ایک ریفرنڈم کا انعقاد کر سکتا ہے جس میں ووٹرز سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ اس علاقے کو روس کا حصہ بنانے کے حق میں ہیں۔

روس 2014 میں پھوٹنے والی بدامنی کے بعد سے لوہانسک اور اس سے متصل دونیسک کے علاقوں میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

یوکرین پر حملے سے قبل 21 فروری کو ماسکو نے ان دونوں حصوں کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں