اب تک 136 بچے روسی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں:یوکرین

یوکرین کے مختلف شہروں میں گزشتہ اکتیس روز سے جاری روسی حملوں کے نتیجے میں سوا سو سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے

1802504
اب تک 136 بچے روسی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں:یوکرین
lviv yakit deposu yangin.jpg

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک 136 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرین کے مختلف شہروں میں گزشتہ اکتیس روز سے جاری روسی حملوں کے نتیجے میں سوا سو سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔

یوکرین کے دفتر استغاثہ کے مطابق، قریب ایک ماہ قبل یوکرین پر روسی حملہ شروع ہونے سے اب تک 136 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان میں سے 64 بچے دارالحکومت کیف میں مارے گئے جب کہ 50 بچوں کی ہلاکت مشرقی علاقے دونباس میں ہوئی۔

دفتر استغاثہ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اب تک 200 سے زائد یوکرینی بچے جنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔

روسی فوج نے یوکرین کے ایک مغربی شہر لیوو کو بھی  گزشتہ روز فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔

لیوو کے میئر آندریو سادویی کے مطابق ان حملوں میں صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا، رہائشی عمارات کو نہیں۔

فضائی حملوں سے قبل شہر کے مضافاتی علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

لیوو شہر ملک کے انتہائی مغرب میں پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ شہر یوکرین پر روسی حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک جنگ سے بچا ہوا تھا۔

یوکرینی حکام نے یہ پیغام ٹیلی گرام اور فیس بک پر جاری کیا ہے جبکہ یوکرینی حکام کے دعووں کی آزاد ذرائع سے ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں