نئے ہتھیاروں کے آرڈر میں روسی فوج کی ترجیحات

وزیر دفاع کا وزارت خزانہ کے ساتھ دفاعی احکامات اور بجٹ کی ذمہ داریوں پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا

1802346
نئے ہتھیاروں کے آرڈر میں روسی فوج کی ترجیحات

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ نئے ہتھیاروں کے آرڈر میں روسی فوج کی ترجیحات ایوی ایشن کی جنگی تیاری، اعلیٰ حساسیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور اسٹریٹجک جوہری قوتوں کی تقویت ہوگا۔

شوئیگو نے ریاستی دفاعی احکامات کی فراہمی پر حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ کے آغاز میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوئیگو نے کہا کہ انہوں نے وزارت خزانہ کے ساتھ دفاعی احکامات اور بجٹ کی ذمہ داریوں پر ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔

موجودہ مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی احکامات کی  منصوبہ بندی کرنے   پر توجہ مبذول کراتے ہوئے  شوئیگو نے کہا کہ " اس سال کے بجٹ کی مالی اعانت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے ، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ریاستی دفاعی احکامات کو پورا کرتے وقت ہمیں کن چیزوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔"

شوئیگو نے یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس سال روبوٹک نظام، معلومات کی فراہمی کے آلات اور الیکٹرانک جنگ سمیت جدید ہتھیاروں کے ساتھ رسد کی فراہمی کے لیے مقرر کردہ رفتار کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں